ایران پر امریکی پابندیاں کامیاب بنانے کے لیے 20 ممالک پر مشتمل محاذ قائم

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران پر عاید کردہ تازہ اقتصادی پابندیوں کو موثر، نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کے لیے 20 ممالک پر مشتمل بین الاقوامی محاذ قائم کیا گیا ہے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بھروپور طریقے سے نافذ کی جائیں گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف منظور کردہ نئی پابندیاں پہلے بھی رہ چکی ہیں۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے طے پانے کے بعد انہیں اٹھا لیا گیا تھا، تاہم حال ہی میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کےساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کے بعد سابقہ پابندیاں بہ تدریج بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر مزید سخت پابندیاں عاید کرسکتے ہیں اور ان پابندیوں کے ایران کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ایرانی حکومت امریکی بینک نوٹ یعنی ڈالر نہ خرید سکتی ہے اور نہ حاصل کر سکتی ہے۔ ایران کی سونے اور قیمتی جواہرات میں تجارت پر پابندی

صنعتی پیداوار میں گریفائٹ، المونیم، سٹیل، کوئلہ اور سافٹ ویئر کا استعمال نہیں کر سکتی ہے۔ ایرانی ریال میں لین دین کے معاملے پر پابندی

خودمختاری کے ساتھ قرض کی ادائیگی میں ایران کی سرگرمیوں پر پابندی اور ایران کے آٹوموٹو سیکٹر پر پابندی شامل ہیں۔