ایران نے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت میں کمی کردی

Iran

Iran

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے ، رپورٹ رواں ہفتے جاری کی جائے گی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ایٹمی ایجنسی نے یہ رپورٹ ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد کئے گئے اقدامات کی روشنی میں تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ایران کے پاس دو سو کلوگرام 20 فیصد افزودہ یورنیم موجود تھا جس کی مدد سے ایران ایٹم بم بنانے سے صرف ایک قدم دور تھا۔

تاہم چھ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران نے اسے روک دیا ہے اور 100 کلو یورینیم کو ری ایکٹر ایندھن میں تبدیل کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ باقی 100 کلو یورینیم کی افزودگی بھی ہلکی کردی ہے جس کے بعد اب ایران کو ایٹمی ہتھیارکی تیاری میں طویل وقت لگے گا۔