کراچی (جیوڈیسک) ایف پی سی آئی کے تاجروں اور صنتکاروں سے ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملکی معیشیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
ایران سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد پاک ایران باہمی تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ چینلز کی بحالی کے لئے مقامی 4 بینکوں کے اعلیٰ حکام ایران کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ چند روز کے اندر دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری روابط بحال ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لئے اسٹیٹ بینک ایکسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔