ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی علاقے میں 24 راکٹ فائر

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 24 راکٹ فائر کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایف سی کے ترجمان خان واصح کا کہنا تھا کہ ایرانی سرحد سے فائر کئے گئے راکٹ ایف سی کی چیک پوسٹ سے تقریباً 2 کلو میٹر دور گرے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے ایرانی توپیں خاموش ہو گئیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں سرحدی خلاف ورزی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جس پر پاکستان متعدد بار احتجاج کر چکا ہے۔