ایران: بوشہر میں زلزلے سے 8 افراد ہلاک، 190 زخمی

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران کے ساحلی شہر، بوشہر میں آنے والے زلزلے میں 8 افراد ہلاک اور 190 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کے ہنگامی امداد کے ادارے کے سربراہ حسن قدامی کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، زلزلہ بوشہرمیں آیا جہاں ایران کا ایٹمی پلانٹ بھی واقع ہے، زلزلے سے زخمی ہونے والوں میں 30 شدید زخمی افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

زلزلے کا مرکز بوشہر سے ساٹھ کلو میٹر دور واقع شہر Borazjan میں تھا۔ ایران کے پڑوسی ممالک شدید زلزلے کی صورت میں اس ایٹمی گھر سے خارج ہونے والی تابکاری کے خطرات سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔