واشنگٹن (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی صدر اس بات کو واضح کر چکے ہیں
کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے نہیں دیں گے تاہم جان کیری نے ایران کے جوہری معاملے پر اسرائیل کے وزیراعظم کی رائے کو غلط قرار دیا ہے۔ انھوں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا موقف اس بارے میں درست نہیں ہے۔
چند دن قبل منظر عام پر آنے والی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔