کراچی (جیوڈیسک) سیمنٹ مینو فیکچرز نے ایرانی سیمنٹ کی درآمدات پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقار مسعود خان کا کہنا ہے کہ ایرانی سیمنٹ کی برآمدات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔
روزانہ 2 ہزار ٹن سیمنٹ ایران سے درآمد ہورہی ہے ۔ 20 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہونے کے باوجود ایرانی سیمنٹ مقامی سیمنٹ سے 40 فیصد سستی فروخت ہورہی ہے ۔ مقامی سیمنٹ پر اضافی ٹیکسوں کے باعث ایرانی سیمنٹ سے مسابقت کرنا کافی مشکل ہورہا ہے۔
اس کے باوجود سیمنٹ انڈسٹری برآمدات سے 50 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ سالانہ پاکستان لاتی ہے ۔ سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے حکومت فوری طور پر ایرانی سیمنٹ کی درآمدات پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرکے مقامی صنعتوں کو تحظ فراہم کرے ۔