ایران نے چین کو داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت کی دعوت دے دی

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران کے خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایرانی کونسل کے رکن محسن رضائی نے تہران میں چینی وفد سے ملاقات میں کہا کہ ’داعش‘ کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کر کے چین خطے میں امن کے لیے بہت مدد کر سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ چین نے پیرس اور مالی حملوں جب کہ ترکی کی طرف سے روس کے جہاز کو مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد زیادہ تعاون اور روابط پر زور دیا تھا ۔

لیکن ساتھ ہی چین کا سرکاری میڈیا مغرب اور روس کی طرف سے شام میں فضائی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہتا رہا ہے کہ شام کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔ تاہم رواں ماہ ممکنہ طور پر ’داعش‘ کی طرف سے چینی زبان میں ایک ترانہ جاری کیے جانے کے بعد چین کے حکام چوکنا ہو گئے اور انھوں نے شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خلاف قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔