ایران سے معاہدے کے باوجود خلیج میں امریکی فوج رہے گی:چک ہیگل

Chuck Hagel

Chuck Hagel

مانامہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کے باوجود خلیج میں امریکی فوج موجود رہے گی۔

چک ہیگل ان دنوں بحرین کے دورے پر ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خلیج میں پینتیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جو ایران سے جوہری معاہدے کے باوجود خطے میں موجود رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا امریکا، ایران سے جوہری معاہدے کی وجہ سے خطے میں موجود اپنی افواج کی نقل و حرکت نہیں کرے گا۔