ویانا (جیوڈیسک) ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے، مذاکرات کا اگلا راؤنڈ اب جون میں ہوگا۔
ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کو مطمئن کرنے کے لیے سمجھوتے کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں ہیں۔
دوسری جانب نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران کسی بھی ایک نکتے پر اتفاق میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، ایرانی اور امریکی حکام نے بتایا کہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ جون میں ہوگا تاہم ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔