ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 80 افراد کرونا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5957 ہوگئی ہے۔
ایران کےسرکاری ٹی وی چینل کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جھانپور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار 657 ہوگئی ہے۔ کرونا متاثرین کے اعتبار سے ایران مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
منگل کے روز ایرانی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1112 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 92 ہزار 584 ہوگئی ہے۔
منگل کے روز کرونا کے نتیجے میں ایران میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5877 ہوگئی تھی جب کہ 72 ہزار 2439 افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔