ایران میں کرونا وائرس سے مزید 97 ہلاکتیں، کل تعداد 611 ہو گئی

Corona virus in Iran

Corona virus in Iran

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 611 ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ہفتے کے روز ایک نشری نیوزکانفرنس میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں 1365 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔یوں اب تک ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 12729 ہوگئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 43 سو سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نئے کیسوں میں 347 کا تعلق صوبہ تہران ، 155 کا اصفہان اور 134کا شمالی علاقے البرز سے ہے۔

انھوں نے قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے نئے سال نوروز کے 20 مارچ کو آغاز سے قبل مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو محدود کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس سے بیمار پڑنےوالوں کی شرح بدستور بڑھتی جارہی ہے۔