ایران کا داعش کی دہشت گردانہ کارروائی ناکام بنانے کا دعویٰ

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 جولائی کو ’’یوم القدس‘‘ کی ریلیوں پر شدت پسند تنظیم داعش نے خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

تہران کے گورنر کے سیاسی مشیر صفر علی براتلو نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ داعش نے خودکش بمباروں کا ایک گروپ ایران میں یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں پر حملوں کیلئے بھیجا تھا۔

تاہم ملک کے خفیہ اداروں کو اطلاع مل گئی اور انہوں نے دہشت گردانہ کارروائی ناکام بنا دی تاہم صفر علی براتلو نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا یا نہیں۔