تہران (جیوڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی ڈینش ہم منصب سے ملاقات، انتہا پسندی کے خاتمے، انسداد منشیات اور انسانی حقوق کے بارے میں ایک دوسرے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے گزشتہ روز تہران میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مشرق وسطی کو انتہا پسندی اور بحرانوں کا سامنا ہے اور بعض ممالک ان بحرانوں کو ہوا دے رہے ہیں۔
انہوں نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک انتہا پسندی اور اس کو تقویت پہنچانے والے عوامل کا مقابلہ اور انسداد منشیات اور انسانی حقوق کے بارے میں ایک دوسرے سے تعاون پر متفق ہیں۔