گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)سیاسی جماعتوں کا قبلہ درست نہ ہونے کے سبب مذہبی انتہا پسندوں کو موقع مل رہا ہے ۔ملک پر ایک مخصو ص مکتبہ فکر کا منصوبہ بندی کے ساتھ قبضہ کروایا جا رہا ہے۔جہادی گروہ پا کستان کی نظریاتی اثاث کو کھو کھلا کر رہا ہے۔نوجوان نسل کو قرآن و سنت کے مطابق تربیت دینا ہوگی۔قوم کو جمہوری اداروں ،عدلیہ ،میڈیا کو حقیقی آزادی دلوانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرناہوگی۔صحا فی برادری کی ٹارگٹ کلنگ سے حق و سچ کا گلہ نہیں دبایا جا سکتا۔
ان خیا لات کا اظہار سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری سے دفتر سنی تحریک میں قائم مقام ڈویژنل صدرصاحبزادہ سید عثمان حیدر نقوی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سنی تحریک کو دیوار سے لگانے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ۔اس مو قع پر سنی تحریک گجرات کے صدر صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ،سیالکوٹ کے صدر محمد خالد قادری،گوجرانوالہ کے ضلعی صدر محمد اکرام بابر،نارووال کے ضلعی صدر محمد قذافی بٹ و دیگر نے کہاکہ پا کستان کو ماڈرن اسلامی ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا راستہ روکنا ہو گا۔
بعض مدارس میں کافر کافر اور واجب القتل کی تربیت دیکر نوجوان نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔جہاد کی حامی جماعتوں کے سربراہان کی اپنی اولادیں امریکہ اور برطانیہ میں عیش و عشرت کی زندگیاں بسر کر رہی ہیں۔جبکہ محمد زاہد حبیب قا دری نے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا کی آزادی نے غریب عوام کے دل سے جابر حکمرانوں کا خوف اور ڈر ختم کر دیا ہے اگر عدلیہ کو مزید آزادی اور تحفظ ملے تو جاگیر داروں ،وڈیر وں اور سیاسی شہنشاہوں کو بھی جزاء وسزا مل سکتی ہے۔
حقیقی جمہوریت کو پروان چڑ ھانے کیلئے نوجوان نسل کی بنیادی اور نظریاتی تربیت کرنا ہو گی ۔عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانا ہو گا۔اس مو قع پر ضلعی صدور کو خصو صی ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کے بنیادی شہری حقوق کے حصول کی جد جہد تیز کرنے اور عوامی مسائل کو حل کروانے پر زور دیا گیا۔