حب (جیوڈیسک) فرنٹئر کور بلوچستان نے حب کے علاقے میں مکران کے علاقوں سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے حب میں لیڈا چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران 25 مسافر کوچوں سے 6 ہزار 420 لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔
ڈیزل مند، تربت اور گوادر سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔