تہران (جیوڈیسک) ایران کے قومی ادارہ شماریات کے چیئرمین احمد تویسر کانی کا کہنا ہے کہ مارچ 2013 سے مارچ 2014 کے دوران 7 لاکھ 57 ہزار 753 شادیاں ہوئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے 4.6 فیصد کم تھیں، جبکہ اسی عرصے میں ایک لاکھ 58 ہزار 753 شادیوں کا انجام طلاق پر منتج ہوا، صرف تہران میں گزشتہ سات برسوں میں طلاق کی شرح میں اضافہ 21 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
طلاق کی شرح میں اضافے کے باعث گزشتہ ایک برس کے دوران بچوں کی پیدائش کی شرح 1.8 فیصد اور آبادی میں اضافے کی شرح 1.2 فیصد رہی۔
ماہرین کے مطابق اگر پیدائش کی شرح میں کمی اسی طرح رہی تو 30 برس بعد ملک میں کوئی نوجوان باقی نہیں رہے گا۔