ایران: صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ

Iran Election

Iran Election

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے رہبراعلٰی آیت اللہ علی خامنئی نے جمعہ کو اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہا کہ جتنا جلدی ممکن وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے جمعہ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

ملک کے موجودہ صدر حسن روحانی اور قدامت پسند اُمیدوار ابراہیم رئیسی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

68 سالہ حسن روحانی دوسری چار مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے دور میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 میں ایک معاہدے طے پایا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے رہبراعلٰی آیت اللہ علی خامنئی نے جمعہ کو اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہا کہ جتنا جلدی ممکن وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ کے ذریعے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھوں میں ہے۔

ایران کے الیکشن آفس کے مطابق پانچ کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں 6 امیدوار میدان میں تھے لیکن اُن سے سے دو امیدواروں کے انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد جمعہ کو چار اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں حسن روحانی، ابراہیم رئیسی، سید مصطفی آقامیرسلیم اور سید مصطفی ہاشمی طبا شامل ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے قوانین کے مطابق کسی بھی امیدوار کو کامیابی کے لیے ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 50 فی صد ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں، بصورت دیگر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔