تہران (جیوڈیسک) ایران کے وزیر دفاع حسین دہغان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ عماد میزائل کی ترقی یافتہ قسم کو ایران کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر منظرعام پر لائیں گے۔
اس سے پہلے ایران کی جانب سے میزائیل کا تجربہ کرنے پر امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھا دی گئی ہیں لیکن میزائیل سسٹم میں توسیعی منصوبوں کی وجہ سے ایران اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔