ایران میں مشقیں : فوجی آلات اور جدید ڈرون کی آزمائش

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران میں فوجی مشقیں جاری ہیں جن کے دوران فوج نے جدید فوجی سازو سامان اور ڈرون طیارے کی آزمائش کی گئی۔ ایک فوجی کمانڈر نے بتایا کہ یہ ڈرون ٹیکنالوجی کے اعتبار سے امریکہ کے جاسوسی طیاروں کا مقابلہ کرتا ہے۔

ہم اسے علاقے میںنگرانی کیلئے استعمال کریں گے۔ اگر اسرائیل یا کسی اور ملک نے جاسوسی کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈرز، اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بھی مشقیں دیکھیں اور فوجیوں سے ملاقات کیاور ان کے جذبے کو سراہا۔