ایران (جیوڈیسک) ایران اور اسرائیل سیاسی میدان میں جہاں ایک دوسرے سے محاذ آرائی میں مصروف ہیں وہیں ایرانی ہدایت کار محسن نے اپنی نئی فلم کو اسرائیل میں نمائش کیلئے پیش کردیا ہے۔
محسن مخلباف کی نئی فلم دی گارڈنر پرانی اور نئی نسل کے مذہب کے بارے میں نظریے کی کہانی ہے۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی حیفہ اور پرانے یروشیلم میں ہوئی ہے۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ منفرد اور حساس موضوع پر بنائی جانیوالی ایک شاندار اور دلچسپ فلم ہے اور فلم ڈائریکٹر نے ایسے حساس موضوع پر فلم بنا کر جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
گذشتہ برس دی گارڈنر بیروت انٹیرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی انعام حاصل کرچکی ہے تاہم فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم بات ایرانی ہدایت کار کا اسرائیل میں فلم بنانا ہے۔