تہران (جیوڈیسک) ایران کے شمال مغرب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 36 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ، متاثرہ علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
ایران کے شمال مغرب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مشرقی آذربائیجان صوبے میں 4 شہروں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
سیلاب کی لپیٹ میں آنے والے بیسیوں افراد کے بارے میں بھی کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔