تہران (جیوڈیسک) ایران کی عدلیہ کے ایک ترجمان کے مطابق ملک کے ایک سابق نائب صدر محمد رضا الرحیمی کو ایک مقدمے کے سلسلے میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ رحیمی سابق صدر محمود احمدی نژاد کے نائب تھے۔
ایران میں 12 نائب صدور ہیں تاہم محمد رضا رحیمی احمدی نژاد کے دور حکومت میں سب سے سینئر نائب صدر تھے۔ 2010ء میں احمدی نژاد کے مخالفین نے رحیمی پر حکومت کے ایک بڑے غبن کے منصوبے میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا تھا تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
سابق صدر محمود احمدی نژاد نے 2009 کے متناز ع الیکشن کے ذریعے محمد رضا الرحیمی کو ملک کا نائب صدر بنایا تھا۔ 65 سالہ ایرانی نائب صدر کرپشن اور دھوکا دہی کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے جو دسمبر 2013 سے ضمانت پر رہا ہیں تاہم عدالت میں محمد رضا الرحیمی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپیلیٹ کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپیلیٹ کورٹ سے فیصلے کے بعد سابق نائب صدر کو قید میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔