جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں آزادی اظہار کے نام پر اسلام مخالف جذبات تیزی سے پھیل رہے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا مغربی ممالک میں شہری اسلام فوبیا کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے پر بھی اسی طرح مذمت کی جائے جس طرح نسل پرستانہ اور یہود مخالف جذبات رکھنے پر کی جاتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا، یورپ اور دیگر ممالک اسلام مخالف جذبات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کریں۔