اسلام آباد (جیوڈیسک) ایران نے گیس پائپ لائن معاہدے کی مقررہ قیمت میں کمی سے انکار کر دیا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے معاہدے میں تاخیر کی صورت میں ایران کی قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔
ایران نے ایک بار پھر آئی پی گیس پائپ لائن معاہدے کی مقررہ قیمت میں کمی کرنے سے انکار کردیا جبکہ پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بینکاری چینل کے قیام، ڈیوٹیز میں ریلیف سمیت تہران کی جانب سے ارسال کردہ مسودے پر بھی کوئی عملی کام نہیں کیا، جس کے بعد وزارت پٹرولیم اور وزارت تجارت کے وفد نے منگل سے شروع ہونے والا دورہ ایران ملتوی کردیا۔
وزارت تجارت کے مطابق ایف ٹی اے پر مذاکرات ری شیڈول کئے جائیں گے اوراب یہ مذاکرات آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔