میرے پاس جلد ہی ایران کے لئے خوشخبری ہو گی: عمران خان

Imran Khan - Hassan Rohani

Imran Khan – Hassan Rohani

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ “میرے پاس جلد ہی ایران کے لئے خوشخبری ہو گی”۔

اطلاع کے مطابق مذاکرات میں صدر روحانی نے وزیر اعظم عمران خان سے سرحدی علاقے میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست کے جواب میں عمران خان نے کالعدم تنظیم کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ میرے پاس جلد ہی ایران کے لئے خوشخبری ہو گی۔

صدر حسن روحانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم، دہشت گردوں کے خلاف آپ کی فیصلہ کن کاروائی کے منتظر ہیں اور ہم سالوں پرانی دوستی اور رفاقت کو دہشتگردوں کی کاروائیوں کی وجہ سے متاثر ہونے کی اجازت نہیں دیں گے” ۔

واضح رہے کہ پاک۔ایران سرحد کے قریب خود کش حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی فورسز نے 27 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کر لی تھی۔