کراچی(جیوڈیسک)ایران کو برآمدات میں مشکلات کے باعث گندم کی برآمد نہ بڑھ سکی،سات ماہ میں ایکسپورٹ نصف رہ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک ایک لاکھ اٹھائیس ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی۔
پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں تین لاکھ سات ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔گندم برآمد سے چار کروڑ ڈالر کے قریب زرمبادلہ حاصل ہوا۔زرعی ماہرین کے مطابق نئی فصل ضرورت سے زائد ہونے اور سرپلس ذخائر موجود ہونے کی وجہ سے پاکستان پھر گندم برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہو گا۔