اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے دہشت گردوں کے تعاقب کے بیان آتے رہتے ہیں۔
ایران معلومات دے تو شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی مسائل کے حل کے لیے ہاٹ لائن بحال ہو چکی ہے جبکہ بارڈر بارے شکایت کے ازالے کے لیے کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔
خفیہ معلومات کے زیادہ سے زیادہ تبادلے کے لیے سیاسی و عسکری کمیٹیاں قائم کر رہی ہیں۔
پاکستان اور ایران مل کر شدت پسندی کے رحجان کا سدباب کریں گے۔