ایران بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھائے تو تعاون کیا جا سکتا ہے، امریکا

U.S.

U.S.

ایران (جیوڈیسک) ایران کے منتخب صدر حسن روحانی کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے موقع پر وائٹ ہاس کے ترجمان جے کارنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر روحانی کے صدر بننے کے بعد ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات دور کرے اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اگر ایران نے ایسا کیا تو امریکا مسائل کے حل کے لئے ایران سے تعاون اور اس کی مدد کرے گا۔

ایران کی حکومت کو سنجیدگی سے تنازعوں کا پرامن حل نکالنا چاہئیے۔ صدر روحانی نے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب میں عالمی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہ متنازعہ معاملات کو سلجھانے کے لئے پابندیوں کے بجائے احترام کے ساتھ بات کی جانی چاہئیے۔