تہران: عراق میں ہونے والے بم دھماکوں پر ایران کا سخت درعمل

Tehran

Tehran

ایران نے عراق میں ہونے والے بم دھماکوں پر سخت درعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں ہونے والی دہشت گردی ہونے اثرات عالمی سطع پر خطرناک ہوسکتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں فرقہ وارانہ تقسیم بین الاقوامی سطح پر خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دہشت گرد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے ہر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے مسلم ممالک سے اپیل کی وہ قیام امن کے لیے اپنا اتحاد برقرار رکھیں۔