ایران عراق سرحد پر 2 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین پھنس گئے

Iraq border

Iraq border

کراچی(جیوڈیسک) پاکستان سے عراق جانے والے ہزاروں زائرین ایران عراق سرحد پر پھنس کر رہ گئے،5 روز سے زائرین کو عراق میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، سرد موسم کی وجہ سے کئی افراد بیمار ہونے لگے۔ ایران عراق سرحد پر پھنسے2 ہزار سے زائد زائرین میں بچے، بوڑھے۔

خواتین اور معذور افراد شامل ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ویزے کی میعاد برقرار ہونے کے باوجود عراقی حکام کربلا جانے کی اجازت نہیں دیر ہے۔ زائرین 5 دن سے ایران عراق سرحد پر بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔

جن کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوگئیں ہیں۔ دوسری جانب ویزا فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کے ویزے پر 600 سے زائد زائرین سفر کررہے ہیں، معاملے پر عراق میں اپنے ایجنٹ سے بات کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور عراق میں سفارتخانوں کو حقائق جاننے اور ہر ممکن مدد کی ہدایت کردی گئی ہے۔