بغداد (جیوڈیسک) داعش نے عراق کے مغربی قصبے البغدادی پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ قریب واقع ایئر بیس پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عراقی صوبے انبار کا البغدادی قصبہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے قبضے میں ہے۔
گزشتہ روز داعش کے 20 سے 25 دہشت گردوں نے البغدادی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ الاسد ایئربیس پر دھاوا بول دیا تاہم خودکش بم پھٹنے سے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس ایئر بیس میں تین سو کے قریب امریکی فوجی عراقی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں۔ حملے میں امریکی اور عراقی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔