تہران (جیوڈیسک) ایران کی بری فوج کے ڈپٹی چیف جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کی جانب سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور نہ ہی داعش نے ایران پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ملک کی مغربی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جس کے بعد سرحد پار سے مداخلت ناممکن بنا دی گئی ہے، ایرانی جنرل نے کہا کہ فوج نے عراق سے متصل سرحد پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اہم مقامات پر توپ خانے کی بیٹریاں نصب کی جا چکی ہیں اور بڑی تعداد میں بری فوج بھی تعینات کی گئی ہے، ہمیں سرحد کی طرف مزید کسی پیش قدمی کے احکام نہیں دیے گئے ہیں۔