واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کے متعلق کہا ہے کہ ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے دالان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کا معاملہ سنجیدگی کا حامل ہے اور میں اس حوالے سے برطانوی حکام سے رابطے میں ہوں ۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے وسائل پر انحصار کرتےہوئے توانائی کا استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے خلیج میں ہمارے تیل بردار بحری جہاز ذرا کم لیکن جنگی جہاز زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب ماکروں سے ٹیلیفون رابطے پر کہا کہ اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ایران کو ایک جوہری طاقت بننے سے ہر ممکنہ قیمت پر روکا جائے گا۔