ایران کوایٹم بم بنانے سے روکنے کیلئے تمام آپشنزموجود ہیں،اوبامہ

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس وہ تمام آپشنز موجود ہیں جن کی بدولت ایران کو جوہری توانائی حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔ اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر اوبامہ نیکہا کہ ایران سے مذاکرات کے لئے تمام دروازے کھلے ہیں ایران کو چاہیے کہ اس مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام نہ صرف اسرائیل اور امریکہ بلکہ تمام دنیا کے لئے خطرناک ہے۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ ہماری ہدایات کو سنجیدگی لیا جائے۔ دوسری صورت میں ایسی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے نہیں لگائی گئی تھیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ ہر طرح کی عسکری جارحیت کے لئے تیار ہے۔ جبکہ ہمیشہ کی طرح ایران نے اس بار بھی تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئیکہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف اور صرف پرامن مقاصد کے حصول کے لئے ہے۔