ایران کو لکھا گیا خط اعلان جنگ کے مترادف ہے، ڈیموکریٹ

Democrats

Democrats

واشنگٹن (جیوڈیسک) 9 مارچ کو 47 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے ایرانی حکومت کے نام ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں ایران کو یاد دلایا گیا تھا کہ اس کے ایٹمی پروگرام پر کوئی بھی معاہدہ اس وقت تک صرف ایک ایگزیکٹو ایگریمنٹ ہی رہے گا جب تک کانگریس اس کی منظوری نہیں دے دیتی۔

ڈیمو کریٹ ارکان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس خط پر دستخط کئے ہیں دراصل وہ ایران کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ خط غیر ضروری اور معاہدہ کو تباہ کرنے کی ایک غیر ذمہ دارانہ کوشش ہے۔

ڈیموکریٹس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ری پبلکنز کے لئے عراق اور افغانستان میں جنگیں کافی نہیں تھیں اور اب وہ ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔