واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہمارا اہم ہدف ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جے کارنے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا آئندہ مرحلہ ہمارے لئے ملک کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے قائل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان عدم اعتماد کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ ان جڑوں کو راتوں رات اکھاڑ کر پھینکنا ناممکن ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران کی اکثریت امریکہ اور مغرب کیساتھ خوشگوار تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔