واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اگلا دور انتہائی اہم ہے انہیں ڈٰیڈلاک کے خاتمے کی امید ہے۔
توقع ہے عالمی طاقتیں ایرانی جوہری معاہدے پر متفق ہو جائیں گے۔ جان کیری کا کہنا تھا ایران سے مذاکرات کے مخالف متبادل حل پیش کریں۔ صورتحال کا حقیقت پسندانہ حل مذاکرات ہی ہیں۔
ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سوئیٹرزلینڈ میں کل سے شروع ہو گا۔