واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران دس سال کے لیے جوہری پروگرام منجمد کردے تو امریکا سے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس پیشکش کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی منزل سے ایک سال کے فاصلے پر رکھنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران اپنا جوہری پروگرام منجمد کرنے پر راضی ہو جاتاہے تو اس پر لگی پابندیوں میں نرمی کی جاسکتی ہے، اس عرصے میں امریکا دیکھے گا کہ ایران اس معاملے میں کس قدر سنجیدہ ہے۔امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اُن کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔