واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کی پارٹی کے لوگ ہی ایران جوہری معاہدے کی مخالفت کرنے لگے، حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور سینیٹر نے معاہدے کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
اوباما انتظامیہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ کانگریس سے منظوری کیلئے اپنی تمام تر کوششوں میں مصروف ہے۔
نیوجرسی کی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ڈیموکریٹک سینیٹر رابرٹ میننڈز نے ایران جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کے خلاف ووٹ دیں گے۔