ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے میں عربوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: سعودی عرب

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے میں عربوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

سعودی کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امید ہے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت بھی بند ہوگی۔