تہران (جیوڈیسک) ایران نے جواہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کو اہم دستاویزات فراہم کر دیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے آئی اے ای اے کو ایسی دستاویزات فراہم کر دی ہیں، جن میں ان الزامات کا جواب ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے کی کوشش میں نہیں تھا۔
ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ان دستاویزات کے ساتھ ایک وضاحتی نوٹ بھی فراہم کیا ہے۔ تاہم آئی اے ای اے نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
عالمی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین چودہ جولائی کو طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔