ایران کوجوہری طاقت نہیں بننےدیں گے امریکااسرائیل اتفاق

America, Israel

America, Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری طاقت کے خوف سے بچانے کیلئے جو بھی ضروری ممکن ہوا ہم کرینگے، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دینگے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایران جوہری معاملے پر عالمی برادری کی آنکھوں پر پٹی باندھ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امریکا کی طرف سے آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دینگے، اس ہفتے ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملے پر ہونے والے مذاکرات سے قبل دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پراسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر دفاع کو باور کرایا کہ عالمی طاقتوں کو ایک سخت ترین معاہدے کے ذریعے ایران کو جوہری بم کی تیاری سے روکنا ہوگا،انہوں نے کہ کہ جب عالمی طاقتیں ایرانی جوہری تنازعے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں۔

تو عالمی طاقتوں کو یہ کہنے کے علاوہ کچھ کہنے کی ضرورت ہے کہ آیت اللہ کو جیتنے نہ دیا جائے، اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے دور کی سب سے بڑی دہشتگرد ریاست کو اجازت نہیں دینا ہو گی کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے،