ایران کا جوہری پروگرام بدستور جاری رکھنے کا اعلان

Ayatullah

Ayatullah

تہران(جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری تحقیق کے پروگرام کو کبھی سست نہیں ہونے دیا جائے گا، ایرانی مذاکرات کارعالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاملہ کرتے وقت سختی کا مظاہرہ کریں۔

سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں جوہری سائنس دانوں سے خطاب میں کہا کہ یہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں لیکن سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان مذاکرات سے ایران کی جوہری تحقیق اور ترقی سے متعلق سرگرمیاں ختم یا سست رفتار نہیں ہوں گی۔

انھوں نے کہاکہ ایران کی جوہری کامیابیوں کو روکا نہیں جا سکتا اور کسی کو بھی اس پر سودے بازی کی اجازت نہیں ہے تاہم یہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں لیکن ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ بات چیت جاری رہنے کی صورت میں بھی جوہری تحقیق اور ترقی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ کی سرگرمیاں روکی نہیں جائیں گی۔