ایرانی ایٹمی پروگرام کے معائنے بارے مذاکرات دوبارہ ناکام

Iran Nuclear Program

Iran Nuclear Program

ایران کے ایٹمی پروگرام کے معائنے بارے مذاکرات دوبارہ ناکام، نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے، اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے معائنے کے سلسلے میں تہران کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات دوبارہ ناکام ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ ہرمن نیکرٹس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہم نے ڈھانچہ جاتی دستاویزات پر تبادلہ خیال کیا ہے تاہم ان دستاویزات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور نہ ہی ہم اس سلسلے میں آئندہ مذاکرات کے لئے کسی حتمی تاریخ کے تعین پر متفق ہو سکے ہیں۔