ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بعد زیادہ خطرناک ہو جائے گا: پومپیو

Mike Pompeo

Mike Pompeo

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران تباہ کن ہتھیار حاصل نہ ہونے کے باوجود انتہائی جارحانہ اور خطرناک رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تواس کے بعد یہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں مائیک پومپیو نے لکھا کہ ایرانی حکومت کا طرز عمل جوہری ہتھیاروں کے بغیر کتنا خطرناک ہے۔ اگر تہران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیے تو اس کے بعد اس کا طرز عمل کیا ہوگا؟

پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم نے ایران میں جوہری توانائی کی تنظیم اور اس کے سربراہ علی اکبر صالحی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ تنظیم ایرانی حکومت کی قیادت میں جوہری پروگرام کے ذریعے ایٹمی اسلحہ کے حصول اور بلیک میلنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر خطرناک ہے۔ ذرا تصور کریں اگر ایران تباہ کن اسلحہ حاصل کر لیتا ہے تو اس کے بعد اس کا طرز عمل کیسا ہوگا؟

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ سنہ 2015ء کو طے پائے جوہری معاہدے سے مئی 2018ء کو علاحدگی اختیار کرلی تھی۔

جمعرات کے روز واشنگٹن نے ایرانی جوہری توانائی تنظیم اور اس کے سربراہ صالحی کے خلاف یورینیم ذخیرہ اور اس کی افزودگی کی سطح سے تجاوز کرنے پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں۔