واشنگٹن (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ ایران پر لاگو پابندیوں سے کسی بھی ملک کو چھوٹ نہیں دی جائیگی اور اس کی پالیسی ایرانی تیل کی فروخت کو”صفر ” بنانا ہے۔
دفتر ِ خارجہ کی ترجمان مورگان اورٹاگُس نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔
انہوں نے ایک سوال کہ، کیا امریکی پابندیوں کے دائرے میں ایران سے خام تیل خریدنے والے بھارت اور عوامی جمہوریہ چین کی طرح کے ممالک کو چھوٹ دی جائیگی یا نہیں ، کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ “صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو ک کی پالیسی ایرانی تیل کی فروخت کو مکمل طور پر بند کرنا ہے۔ اس معاملے میں کسی قسم کی چھوٹ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، ایک برس قبل متعدد شخصیات نے یکطرفہ پابندیوں کے بارآور نہ ہونے کا کہا تھا لیکن ان کے دعوے غلط ثابت ہوئے کیونکہ اس سے ہمیں کئی فائدےپہنچے ہیں۔ سخت گیر یورپی فرموں اورحتی ٰ بینکوں نے اس ملک کو ترک کرنا شروع کر دیا ہے۔
اورٹا گُس نے سعودی قیادت میں سر انجام دی گئی سرگرمیوں اور ایران کے ساتھ تنا ؤ پر غور کیے جانے والے ہنگامی صورتحال اجلاس کے حوالے سے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے خلیجی عرب ممالک کی تعاون کونسل کے ارکان کے ہمراہ علاقائی خطرات کے بارے میں اجلاس ایک خوش آئند فعل ہے۔ ہم ،علاقے میں مزید استحکام اور امن و آشتی کے قیام کے لیے عربوں کے ایران کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ہم خیال ہونے کی اہمیت پر زور دینے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔