لاہور : انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل محمد ریحان طاہر قادری نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی کا ایران جانے والے کسی بھی وفد سے کوئی تعلق نہ ہے۔ پاکستانی علماء کے نام نہاد وفود کا ایران میں اکٹھے ہونے باعث تشویش ہے۔
اے ٹی آئی حرمین شرفین کو اپنا مرکز و محور سمجھتی ہے ۔جبکہ وطن عزیز میں انتشار وافتراق،فرقہ واریت کے خاتمے ،قومی وحدت ،ملی یکجہتی اور نفاذنظام مصطفیۖ کی جہدوجہد میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان خیر لاہور میں مرکزی وصوبائی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریحان طاہر قادری نے مزید کہا کہ ایرانی مفادات کے تحفط کیلئے اکٹھے ہونے والے نام نہاد علماء کا مسلک اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اے ٹی آئی وطن عزیز میں تمام مکتبہ فکر کو دعوت دیتی ہے کہ خوشحال اور روشن پاکستان کیلئے آئیں ملک کر جہدوجہد کریں۔۔