تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک روز قبل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 60 فیصد شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ 55 ملین ووٹروں میں سے 33 ملین ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ 2012ء کے انتخابات میں 64.2 فیصد ایرانی شہریوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا تاہم وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن کے اعداد و شمار حتمی نہیں۔