تہران (جیوڈیسک) ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جائیں گے ،مبصرین کے مطابق اعتدال پسند امیدوار وں کا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا امکان ہے۔دارالحکومت تہران میں جگہ جگہ امیدواروں کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں ۔
جوہری معاہدے کے بعد روحانی اور ان کے اتحادیوں کی مقبولیت میں ا ضافہ ہوا ہے،جس پر انہیں کامیابی کی امید ہے۔سیاسی مبصرین نے بھی اعتدال پسندوں کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا ہے۔